ائرکموڈور ندرت کاظمی کو ائر وائس مارشل کے عہدے پر ترقی دیدی گئی

لاہور (خبر نگار) حکومت پاکستان نے ائیر کموڈور سید نُدرت کاظمی کو ائیر وائس مارشل کے عہدے پر ترقی دے دی۔ ائیر وائس مارشل سید نُدرت کاظمی نے پاکستان ائیر فورس میں1983  میں انجینئرنگ برانچ میں کمیشن حاصل کیا۔ اس وقت ائیر کرافٹ مینوفیکچرنگ فیکٹری کامرہ میں بطور چیف پروجیکٹ ڈائریکٹر جے ایف 17 کے مشترکہ پیداواری منصوبے پر کام کر رہے ہیں۔سید نُدرت کاظمی نیشنل ڈیفنس یونیورسٹی سے فارغ التحصیل ہیں۔ اس کے علاوہ انہوں نے امریکہ سے ایرو سپیس انجینئرنگ میں ایم ایس بھی کیا۔ ان کی خدمات کے سلسلے میں انہیں تمغہ امتیاز (ملٹری) سے نوازا گیا۔

ای پیپر دی نیشن

میں نہ مانوں! 

خالدہ نازش میری سکول کی ایک دوست کو ڈائجسٹ پڑھنے کا بہت شوق تھا ، بلکہ نشہ تھا - نصاب کی کوئی کتاب وہ بے شک سکول بستے میں رکھنا ...