پشاور ہائیکورٹ میں لاپتہ افراد کیس کی سماعت، اٹارنی جنرل سے رپورٹ طلب

پشاور(این این آئی)پشاورہائیکورٹ نے صوبے کے مختلف علاقوں سے لاپتہ ہونیوالے افراد سے متعلق کیسوں کی سماعت کرتے ہوئے اٹارنی جنرل آف پاکستان سے 14جنوری تک تفصیلی رپورٹ طلب کرلی۔ عدالت عالیہ کے جسٹس فصیح الملک اور جسٹس مس مسرت ہلالی پر مشتمل دو رکنی بینچ نے 425لاپتہ افراد سے متعلق کیس کی سماعت کی۔ اس موقع پرڈپٹی اٹارنی جنرل مزمل خان نے عدالت کو بتایا کہ لاپتہ افراد کی بازیابی کے حوالہ سے حکومت نے جو ٹاسک فورس بنائی ہے وہ لاپتہ افراد کے حوالہ سے سروے کررہی ہے اور لاپتہ افراد کی لسٹیں تیار کی جارہی ہیں فاضل جسٹس نے ریمارکس دئیے کہ لاپتہ افراد کی لسٹ مرتب کرکے عدالت میں پیش کی جائے تاکہ حفاظتی سنٹروں میں موجود افراد کے نام لاپتہ افراد کے کیسز سے نکال دئیے جائیں اوروہ لوگ جو حفاظتی سنٹروں میں موجود نہیں ہیں ان کی بازیابی کیلئے کیسز کی سماعت کی جائے۔

ای پیپر دی نیشن

آج کی شخصیت۔۔۔۔ جبار مرزا 

جب آپ کبھی کسی کے لیے بہت کچھ کہنا چاہ رہے ہوتے ہیں لفظ کہیں بھاگ جاتے ہیں ہمیں کوئی ایسے الفظ ملتے ہی نہیں جو اس شخصیت پر کہہ ...