دونوں ملکوں کی فوج الرٹ ہے‘ پاکستان سے تعلقات معمول پر لانے کی جلدی نہیں: بھارتی وزیر دفاع

نئی دہلی/ سرینگر (این این آئی) بھارتی وزیر دفاع اے کے انتھونی نے کہاہے کہ شدید سردی کے باوجود لائن آف کنٹرول پر دراندازی کے واقعات رونما ہورہے ہیں لیکن فی الوقت سرحدیں مکمل طور پر سیل ہیں۔ کشمیر میں سرحد پار فوج اور فورسز کو الرٹ رکھا گیا ہے اور اس سلسلے میں دونوں طرف سے فوجی الرٹ ہیں اور کہیں کہیں کشیدگی کا ماحول جاری ہے۔ پاکستان کے ساتھ تعلقات معمول پر لانے میں کوئی جلدبازی نہیں کرینگے۔ کنٹرول لائن پر دراندازی کا خطرہ بدستور موجود ہے۔ جب تک یقین دہانیاں عملی شکل اختیار نہ کرلیں پاکستان کے ساتھ تعلقات میں گرمجوشی لانا قبل از وقت ہوگا ۔ صحافیوں سے گفتگو کرتے ہوئے انہوں نے لائن آف کنٹرول پر کشیدگی میں کمی آنے کے ساتھ ساتھ خاموشی کا اعتراف کرتے ہوئے کہاکہ صورتحال پر کڑی نگاہ رکھی جا رہی ہے اور ڈائریکٹر جنرل آپریشنز کے درمیان میٹنگ کو یقینی بنانے کی ہر ممکن کوشش کی جارہی ہے تاہم ان کا کہنا تھا کہ جس طرح سے کئی ایک معاملات پر صبر کا مظاہرہ کیا گیا ہے اس سلسلے میں ہمیں پاکستان کے ساتھ تعلقات کی بحالی میں بہت دور تک نظر دوڑانی ہوگی۔ انہوں نے کہاکہ پاکستان کے ساتھ تعلقات کی بحالی کے لئے کوئی ڈیڈ لائن مقرر نہیں کی جاسکتی  کیونکہ کئی ایک پہلوؤں کا جائزہ لیا جارہا ہے ہمیں ہر بات کو سوچنا ہوگا۔

ای پیپر دی نیشن

''درمیانے سیاسی راستے کی تلاش''

سابق ڈپٹی سپیکرقومی اسمبلی پاکستان جن حالات سے گزر رہا ہے وہ کسی دشمن کے زور کی وجہ سے برپا نہیں ہو ئے ہیں بلکہ یہ تمام حالات ...