واشنگٹن (نمائندہ خصوصی) امریکی محکمہ دفاع (پنٹاگان) نے وضاحت کی ہے کہ امریکی وزیر دفاع چک ہیگل نے اپنے دورہ پاکستان کے دوران امداد بند کرنے کی دھمکی نہیں دی۔ امریکی حکام کے مطابق ملاقاتوں میں نیٹو سپلائی کھولنے پر زور دیا گیا۔ اس حوالے سے کارل وونگ نے کہا کہ چک ہیگل کی پاکستانی حکام سے ملاقاتوں میں علاقہ کی صورتحال اور تعاون پر تبادلہ خیال ہوا۔ پنٹاگان کے ایک عہدیدار کے حوالے سے نیویارک ٹائمز نے لکھا ہے کہ امداد بند کرنے کی دھمکی نہیں دی گئی تاہم چک ہیگل نے سپلائی روکنے پر امداد کی فراہمی کے حوالے سے مشکلات پر بات کی۔