نئی دہلی (اے این این) سابق صدر جنرل (ر) پرویز مشرف نے انکشاف کیا ہے کہ بھارت کے خلاف کارگل جنگ سقوط ڈھاکہ کا بدلہ لینے کیلئے لڑی۔ انہوں نے انٹرویو میں کہا کہ وہ ادلے کا بدلہ پالیسی پر یقین رکھتے ہیں اور کارگل جنگ بھارت کا بدلہ اتارنے کیلئے لڑی گئی جس نے بنگلہ دیش کو علیحدہ کرنے میں اپنا مرکزی کردار ادا کیا تھا۔صرف اس صورت دوستی ہوسکتی ہے جب وہ برابری کی بنیاد پر پاکستان کے ساتھ چلے اور ہمارا احترام کرے۔ نریندر مودی کی حکومت کے باوجود بھی بھارت سے تعلقات اچھے بنائے جاسکتے ہیں تاہم ہمیں بھارت کے سامنے سر نہیں جھکانا چاہئے۔