کور کمانڈرز کانفرنس کل طلب، آئی ڈی پیز کی واپسی کیلئے پلان کی منظوری دی جائیگی

Dec 11, 2014

راولپنڈی (نوائے وقت رپورٹ) آرمی چیف راحیل شریف نے کل 12 دسمبر کو کور کمانڈرز کانفرنس طلب کرلی۔ ذرائع کے مطابق کانفرنس میں آئی ڈی پیز کی واپسی کیلئے جامع پلان کی منظوری دی جائیگی۔ آرمی چیف کانفرنس میں دورہ امریکہ کے حوالے سے کور کمانڈرز کو اعتماد میں لیں گے۔ ایل او سی اور مغربی سرحدوں کی صورتحال بھی زیرغور آئیگی۔

مزیدخبریں