اسلام آباد ہائیکورٹ:چیف الیکشن کمشنر کی تقرری کیخلاف درخواست خارج،وقت ضائع کرنے پر درخواست گزار کو20 ہزار جرمانہ

اسلام آباد (ایجنسیاں) اسلام آباد ہائیکورٹ نے چیف الیکشن کمشنر جسٹس (ر) سردار رضا کی تعیناتی کے خلاف درخواست خارج کر دی۔ عدالت نے درخواست گزار کو وقت ضائع کرنے کا مرتکب قرار دیتے ہوئے 20ہزار روپے جرمانہ عائد کر دیا۔ درخواست گزار شاہد اورکزئی نے موقف اختیار کیا کہ وزیراعظم اور اپوزیشن لیڈر نے پارلیمانی کمیٹی کو اس عہدے پر تقرری کیلئے 3 نام بھجوائے تھے لیکن کمیٹی نے تینوں ناموں پر غور کے بجائے جسٹس (ر) سردار رضا کو چیف الیکشن کمشنر مقرر کرنے کی منظوری دیدی۔ عدالت نے قرار دیا کہ چیف الیکشن کمشنر کی تعیناتی سے درخواست گزار کا کوئی حق متاثر نہیں ہوا وہ متفقہ چیف الیکشن کمشنر کو متنازع بنانے کی کوشش کر رہے ہیں اسلئے اس درخواست کو خارج کیا جاتا ہے۔ بی بی سی کے مطابق عدالت نے کہا کہ درخواست گزاروں کے بنیادی حقوق بھی متاثر نہیں ہوتے لیکن اعلیٰ عدلیہ میں درخواستیں دائر کر دی جاتی ہیں۔ درخواست گزار نے کہا کہ بظاہر ایسا محسوس ہوتا ہے کہ پارلیمانی کمیٹی پہلے سے ہی جسٹس (ر) رضا کو چیف الیکشن کمشنر تعینات کرنے کیلئے ذہن بنا کر بیٹھی ہوئی تھی۔ بنچ کے سربراہ نے استفسار کیا کہ کیا جسٹس (ر) رضا کی چیف الیکشن کمشنری تعیناتی سے انکا کوئی بنیادی حق متاثر ہوا ہے۔ درخواست گزار نے کہا کہ وہ اس معاملے میں بنیادی یا سیاسی نکتہ نہیں بلکہ آئین کی بات کر رہے ہیں۔ جسٹس اطہر من اللہ نے کہا کہ نئے چیف الیکشن کمشنر کی تعیناتی پر تحریک انصاف سمیت کسی دوسری جماعت نے اعتراض نہیں کیا۔

ای پیپر دی نیشن

آج کی شخصیت۔۔۔۔ جبار مرزا 

جب آپ کبھی کسی کے لیے بہت کچھ کہنا چاہ رہے ہوتے ہیں لفظ کہیں بھاگ جاتے ہیں ہمیں کوئی ایسے الفظ ملتے ہی نہیں جو اس شخصیت پر کہہ ...