حضرت داتا گنج بخشؒ کے 971 ویں عرس کی تقریبات آج سے شروع ہونگی

لاہور( خصوصی نامہ نگار) عظیم صوفی بزرگ حضرت علی بن عثمان الہجویری ؒ المعروف حضرت داتا گنج بخشؒ کے 971 ویں عرس مبارک کی تقریبات کا باضابطہ آغاز آج 11 بجے رسم چادر پوشی سے ہوگا۔ اس سلسلے میں صوبائی محکمہ اوقاف نے پولیس اور ضلعی انتظامیہ کے اشتراک سے زائرین کے قیام و طعام کا معقول بندوبست کیا ہے۔ متوقع طور پر وزیر اعلی پنجاب میاں محمد شہبازشریف، وفاقی وزیر اسحاق ڈار، امور مذہبیہ کمیٹی کے ممبران، عمائدین شہر کے ہمراہ عرس تقریبا ت کا افتتاح کریں گے۔ ان خیالات کا اظہارصوبائی وزیر اوقاف و مذہبی امور میاں عطا محمد مانیکا نے گزشتہ روز مرکز معارف اولیاء کے سیمینار ہال میں پریس کانفرنس سے خطاب کرتے ہوئے کیا۔ انہوں نے کہاکہ زائرین کیلئے لنگر اور عرس کی دیگر تقریبات و انتظامات کیلئے 80لاکھ روپے مختص جبکہ سکیورٹی کے خاص انتظامات کئے گئے ہیں۔ ملک میں دہشت گردی اور موجودہ حالات کے پیش نظر زائرین کے تحفظ کیلئے محکمہ اوقاف و مذہبی امور نے حضرت سید علی بن عثمان الہجویری ؒ المعروف حضرت داتا گنج بخش ؒ کے971ویں موقع پر 115 عدد سکیورٹی و کلوز سرکٹ کیمرے اور 6 عدد مزید ایل سی ڈیز نگرانی کیلئے نصب کی ہیں، پولیس کے 1700 اہلکار فرائض سر انجام دیں گے ۔ دربار شریف کے اندر داخل ہونیوالے راستوں پر 12 واک تھروگیٹس اور میٹل ڈیٹکٹرز زائرین کی حفاظت کیلئے مہیا کیے گئے ہیں۔ اسکے علاوہ داخلی راستوں پر پولیس نے بھی الگ سے واک تھرو گیٹس کا انتظام کیا ہے جبکہ بم ڈسپوزل سکواڈ بھی موجود رہیگا۔ انہوں نے بتایا کہ زائرین کے بلارکاوٹ دربار شریف تک پہنچنے کیلئے بذریعہ ٹریفک پولیس خصوصی ٹریفک پلان مرتب کیا گیا ہے۔ 19 اور 20 صفر المظفر کوجامع مسجد دربار حضرت داتا گنج بخشؒ میں علمی و روحانی اجتماعات کے انعقاد کے علاوہ دو روزہ محافل سماع کا بھی خصوصی اہتمام کیا گیا ہے۔

ای پیپر دی نیشن

آج کی شخصیت۔۔۔۔ جبار مرزا 

جب آپ کبھی کسی کے لیے بہت کچھ کہنا چاہ رہے ہوتے ہیں لفظ کہیں بھاگ جاتے ہیں ہمیں کوئی ایسے الفظ ملتے ہی نہیں جو اس شخصیت پر کہہ ...