سرمایہ کاروں کو فی شیئر 9.69روپے رعایت دینے کا فیصلہ الائیڈ بنک کے سرکاری حصص کی نجکاری آج ہو گی

اسلام آباد (آئی ا ین پی) وفاقی کابینہ کی ذیلی کمیٹی برائے نجکاری نے الائیڈ بینک کے حکومتی شیئرز کی نجکاری کیلئے سرمایہ کاروں کو فی شیئر 9.69 روپے رعایت دینے کا فیصلہ کیا ہے‘ نجکاری کیلئے 105 روپے فی شیئر بنیادی قیمت (فلور پرائس) مقرر کردی۔ آج (جمعرات) کو الائیڈ بنک کے سرکاری شیئرز کی نجکاری ہوگی۔ وفاقی کابینہ کی ذیلی کمیٹی برائے نجکاری کا اجلاس وفاقی وزیر خزانہ اسحاق ڈار کی زیرصدارت بدھ کو منعقد ہوا جس میں الائیڈ بنک کے حکومتی شیئرز کی نجکاری کیلئے فی شیئر 105 روپے بنیادی قیمت (فلور پرائس) مقرر کی گئی جبکہ ذیلی کمیٹی نے نجکاری کیلئے سرمایہ کاروں کو فی شیئر 9.69 روپے رعایت دینے کا فیصلہ کیا۔

ای پیپر دی نیشن

آج کی شخصیت۔۔۔۔ جبار مرزا 

جب آپ کبھی کسی کے لیے بہت کچھ کہنا چاہ رہے ہوتے ہیں لفظ کہیں بھاگ جاتے ہیں ہمیں کوئی ایسے الفظ ملتے ہی نہیں جو اس شخصیت پر کہہ ...