ہنیان (بی بی سی) چین میں سرکاری ذرائع ابلاغ کے مطابق ایک کمپنی نے کوئلے کی بجائے کرنسی نوٹوں کے ذریعے بجلی پیدا کرنے کا فیصلہ کیا ہے۔ چینی صوبے ہینان کے علاقے لیویانگ میں بجلی بنانے والے کارخانے میں ناقابل استعمال کرنسی نوٹ استعمال کیے جائیں گے۔ سرکاری خبر رساں ادارے زنہوا نیوز کے مطابق ملک میں پہلی بار بجلی تیار کرنے کے لیے یہ طریقہ استعمال کیا جائے گا۔ بجلی گھر کی انتظامیہ کے مطابق ایک ٹن ناکارہ کرنسی نوٹوں کی مدد سے 6 سو کلو واٹ بجلی تیار کی جا سکتی ہے۔ حکام کا کہنا ہے کہ کوئلے کے برعکس کرنسی نوٹوں سے بجلی تیار کرنا زیادہ ماحول دوست ہے۔ چین کے مرکزی بینک پیپلز بینک آف چائنہ نے بجلی پیدا کرنے کے لیے کرنسی نوٹوں کو جلانے کی اجازت دی ہے۔ خبر رساں ادارے کو بینک کے ایک اہلکار نے بتایا کہ صوبے میں ناقابل استعمال یا ناکارہ کرنسی کی مدد سے سالانہ 13 لاکھ بیس ہزار کلوواٹ بجلی پیدا کی جا سکتی ہے جبکہ چار ہزار ٹن کوئلے کو بطور ایندھن استعمال کر کے اتنی بجلی پیدا ہوتی ہے۔
بجلی پیدا کرنیکا منصوبہ
چین میں کوئلے کی بجائے کرنسی نوٹ جلاکر بجلی پیدا کرنے کا فیصلہ
Dec 11, 2014