لاہور+ کراچی (کامرس رپورٹر) کراچی سٹاک ایکسچینج میں کاروباری ہفتے کے تیسرے روزبدھ کو زبردست مندی رہی اور کے ایس ای 100 انڈیکس 32000,31900 اور 31800 کی نفسیاتی حدوں سے بیک وقت گرگیا۔ سرمایہ کاری مالیت میں 84 ارب 52کروڑ روپے سے زائد کی کمی، کے ایس ای 100 انڈیکس 302.51 پوائنٹس کمی سے 31781.65 پوائنٹس پر بند ہوا۔ مجموعی طور پر 384 کمپنیوں کے حصص کا کاروبار ہوا ۔ جبکہ سرمایہ کاری کی مجموعی مالیت گھٹ کر 72 کھرب 57ارب 97کروڑ 48لاکھ 91ہزار 488 روپے ہوگئی۔ بدھ کو مجموعی طور پر کاروباری سرگرمیاں 25کروڑ 80 لاکھ 14ہزار 950شیئرز رہیں جو منگل کے مقابلے میں 2 کروڑ 9 لاکھ 14 ہزار 340 شیئرزکم ہیں۔ لاہور سٹاک ایکسچینج میں تیزی کا رجحان رہا۔ ایل ایس ای 25 انڈیکس 30.30 پوائنٹس کے اضافہ کے ساتھ 5890.66 پر بند ہوا۔
کراچی سٹاک مارکیٹ میں مندا‘ سرمایہ کاری میں 84 ارب سے زائد کمی‘ لاہور میں تیزی
Dec 11, 2014