کراچی میں تشدد کے واقعات، جماعت اسلامی کے کارکن سمیت 3 افراد جاں بحق

کراچی (آن لائن+ کرائم رپورٹر) کراچی کے مختلف علاقوں میں فائرنگ اور تشدد کے واقعات میں جماعت اسلامی کے کارکن سمیت 3 افراد جاں بحق ہوگئے۔ تفصیلات کے مطابق لانڈھی، بھینس کالونی روڈ نمبر 5 قبرستان سے 35 سالہ خاتون کی تشدد زدہ لاش ملی، پولیس نے اسے تحویل میں لیکر جناح ہسپتال منتقل کیا۔ مقتولہ کے ہاتھ رسی سے بندھے ہوئے تھے۔ ادھر اورنگی ٹائون سیکٹر ساڑھے گیارہ میں موٹرسائیکل سوار مسلح افراد کی فائرنگ سے 28 سالہ شایان یوسف شدید زخمی ہوگیا۔ مقتول جماعت اسلامی کا کارکن اور الخدمت فائونڈیشن کا رضاکار تھا۔ واردات کے بعد مقتول کے ورثا اور اہل علاقہ نے احتجاج کرتے ہوئے شاہراہ اورنگی پر پولیس کے خلاف شدید نعرے بازی کی۔ احتجاج کے باعث دو گھنٹے تک شاہراہ اورنگی پر ٹریفک معطل رہا۔ قبل ازیں کلاکوٹ کے علاقے گل محمد لین ناگمان مسجد کے قریب موٹر سائیکل سوار مسلح ملزمان کی فائرنگ سے ایک نوجوان 30 سالہ مہر بخش موقع پر ہی جاں بحق ہوگیا۔

ای پیپر دی نیشن