کراچی (اے پی اے) خلیجی اخبار’’عرب نیوز‘‘ کے مطابق طاہر القادری تضادات سے بھرپور شخصیت ہیں، وہ کبھی بھی اعلیٰ پائے کے سیاستدان نہیں رہے۔انکی شخصیت ایک معمہ ہے ، وہ خطرناک کارڈ ہیں۔قادری کی معمہ بھری شخصیت سے واضح ہے کہ سٹیبلشمنٹ کی سیاست پر مضبوط گرفت ہے۔ انہوں نے اپنے آپ کوایسا آدمی متعارف کرایا جو کرپشن کو ختم کریگا اور توانائی کے بحران کو ختم کریگا۔تاہم وہ کینیڈا میں ٹم ہارٹنز کی کافی کو ترجیح دیتے ہیں۔وہ سردی سے ٹھٹھرتی عوام سے گرم اور آرم دہ کنٹینرز سے خطاب کرتے ہیں اور فرسٹ کلاس میں سفر کرتے ہیں۔ مضمون نگار مائیکل کوگل مین نے ’’قادری… تضادات کاحامل شخص‘‘ کے عنوان سے مضمون میں لکھا ہے کہ اس ہفتے ایک بیمار پاکستانی سیاستدان نے علاج کیلئے امریکہ کا سفر کیا، انکے دورے نے چند شہ سرخیوں میں جگہ پائی ، وہ کوئی معروف عالمی شخصیت نہیںتاہم پاکستان ، کینیڈا اور دنیا میں کہیں کچھ مسلم کمیونٹیز لوگ طاہر القادری کے بارے میں جانتے ہیں۔وہ ان کی کمزور صحت سے نہیں بلکہ پاکستان میں مذہبی اداروں کا نیٹ ورک چلانے اور دھرنا دینے والی عوامی تحریک کے رہنما کے طور پر جانتے ہیں۔ انہوں نے خود کش بم دھماکوں کے خلاف فتویٰ دیا اور امن کی آواز کے طور پر خود کو متعارف کرایا،اب وہ جوشیلی تقریروں کو انقلاب کا نام دیتے ہیں۔ قادری کبھی بھی اعلیٰ پائے کے سیاستدان نہیں رہے مگر حالیہ سالوں میں خود کو اعلیٰ درجے کے سیاستدانوں میں شمار کراتے رہے ہیں۔
طاہر القادری ایک معمہ، تضادات سے بھرپور خطرناک شخصیت ہیں: خلیجی اخبار
Dec 11, 2014