شہباز شریف متحرک لیڈر ہیں، پنجاب میں عملی طور پر تبدیلی اور ترقی دیکھی: ایرانی وزیر خزانہ

Dec 11, 2014

لاہور (خصوصی رپورٹر) ایران کے وزیر اقتصادی امور و خزانہ ڈاکٹر علی طیبنیا نے وزیراعلیٰ پنجاب محمد شہبازشریف کے ساتھ ملاقات کے دوران صوبے کے عوام کی ترقی و خوشحالی کیلئے پنجاب حکومت کے اٹھائے گئے اقدامات پر انکی خدمات اور متحرک شخصیت کو خراج تحسین پیش کرتے ہوئے کہا کہ بلاشبہ پنجاب میں وزیراعلیٰ شہبازشریف نے حقیقی معنوں میں عوام کی ترقی کیلئے عملی اقدامات اٹھائے ہیں اورانہوں نے ترقی کے لحاظ سے پنجاب کا نقشہ ہی بدل دیا ہے۔ ایرانی وزیر خزانہ نے کہا کہ میںنے آپکی قیادت میں پنجاب میں عملی طور پر تبدیلی اور ترقی دیکھی ہے اور یقیناً اسکا کریڈٹ آپکی متحرک لیڈرشپ کو جاتا ہے۔ وزیراعلیٰ شہبازشریف انتہائی متحرک لیڈر ہیں اور انکی فعال قیادت میں صوبہ تیزی سے ترقی کر رہا ہے۔

مزیدخبریں