اسلام آباد (نوائے وقت رپورٹ) چیئرمین نیب قمر زمان چودھری کی زیرصدارت نیب ایگزیکٹو بورڈ کا اجلاس ہوا۔ فیصل آباد سے سابق ایم این اے راحیلہ کوثر کے خلاف انکوائری کا حکم دے دیا۔ راحیلہ کوثر پر نامعلوم ذرائع سے اثاثہ جات بنانے کا الزام ہے۔ نیب نے ایک لیزنگ کمپنی کے ڈائریکٹرز ندیم احمد شیخ اور راشد ندیم شیخ کے خلاف بھی انکوائری کا حکم دے دیا۔ اس کیس میں ایک ملزم گرفتار اور دوسرا بیرون ملک فرار ہو چکا ہے۔ ملزمان پر عوام سے دھوکہ دہی کے ذریعے 708 ملین روپے لوٹنے کا الزام ہے۔