بھارت: پولیس نے بیف فیسٹیول کا منصوبہ بنانے پر حیدرآباد یونیورسٹی کے16 طلبہ کو گرفتار کر لیا

نئی دہلی (نیٹ نیوز) بھارت میں انتہاپسندی پھر عروج پر پہنچ گئی، اب کی بار عثمانیہ یونیورسٹی کے طالبعلم اس کا نشانہ بنے جہاں بیف فیسٹیول کا پلان بنانے پر سولہ طالبعلموں کو گرفتار کر لیا گیا ہے۔ تفصیلات کے مطابق حیدر آباد کی عثمانیہ یونیورسٹی کے سولہ طالبعلموں نے بیف فیسٹیول کا پلان بنایا تو مودی سرکار کی کٹھ پتلی پولیس نے انہیں دھر لیا۔ بعد ازاں فیسٹیول کو بھی منسوخ کر دیا گیا۔ بھارتی میڈیا کے مطابق بیف فیسٹیول عدالتی حکم کی خلاف ورزی ہے۔ اس سے پہلے پولیس نے بیف فیسٹیول کی حمایت میں دو کلو میٹر کی دوڑ کو بھی روک دیا تھا۔

ای پیپر دی نیشن