کراچی (نوائے وقت نیوز) پاکستان رینجرز سندھ نے ایم کیو ایم رہنما وسیم اختر کیخلاف 50کروڑ روپے ہرجانے کا دعویٰ دائر کر دیا۔ سندھ ہائیکورٹ نے وسیم اختر کو آئندہ سماعت پر جواب دعویٰ کے ساتھ طلب کر لیا۔ رینجرز کے مطابق وسیم اختر نے ٹی وی ٹاک شو میں رینجرز پر کھالیں چوری کرنے کا الزام لگایا تھا۔ وسیم اختر کے بیان سے رینجرز کی ساکھ کو ناقابل تلافی نقصان پہنچا۔
سندھ رینجرز کا متحدہ رہنما وسیم اختر کیخلاف 50کروڑ روپے ہرجانے کا دعویٰ
Dec 11, 2015