پاکستانی اور چینی کمپنی لاہور تا کراچی ہائی وے تعمیر کریں گی

کراچی (اسٹاف رپورٹر) چینی ریلوے کنسٹرکشن کارپوریشن نے پاکستانی کمپنی کے ساتھ پاکستان میں ہائی وے کی تعمیر کے لئے 1.46 ارب امریکی ڈالرکا مشترکہ ٹھیکہ حاصل کرلیا ہے۔چینی کمپنی کی جانب سے جاری کردہ اعلامیے میں کہا ہے کہ ان کی کمپنی کے یونٹ China Railway 20th Bureau Group Co اورظاہرخان اینڈ برادرز انجینئرز اینڈ کنسٹرکشن نے کراچی سے لاہورتک 1،152 کلومیٹر طویل ہائی وے کی تعمیرکا ٹھیکہ حاصل کیا ہے۔ واضح رہے کہ رواں سال کی ابتدا میں پاکستان اورچین نے توانائی اورانفراسٹرکچرکی بحالی کے لئے 46 ارب امریکی ڈالرکے منصوبے پر دستخط کئے ہیں۔

ای پیپر دی نیشن

''درمیانے سیاسی راستے کی تلاش''

سابق ڈپٹی سپیکرقومی اسمبلی پاکستان جن حالات سے گزر رہا ہے وہ کسی دشمن کے زور کی وجہ سے برپا نہیں ہو ئے ہیں بلکہ یہ تمام حالات ...