اسلام آباد (آن لائن) پاکستان میں متعین اٹلی کے سفیر سٹی فینو پونٹ کوروو نے کہا ہے کہ انکا ملک پاکستان سے تجارتی حجم کو بڑھانے کا خواہش مند ہے ۔ اٹلی کراچی میں ٹریڈ کمیشن بنانا چاہتا ہے ۔ اٹلی کے سفیر پونٹ کوروو نے گزشتہ روز وزیر خزانہ اسحاق ڈار سے ملاقات کے دوران کہا ہے کہ اٹلی باہمی تجارتی تعلقات کے فروغ کیلئے کوشاں ہے۔ وفاقی وزیر خزانہ اسحاق ڈار نے اٹالین سفیر کو پاکستان میں خوش آمدید کہتے ہوئے نیک خواہشات پر شکریہ ادا کیا ہے وزیر خزانہ نے کہا کہ اطالوی سرمایہ کاروں کو پاکستان حکومت کی طرف پوری امداد اور مواقع فراہم کئے جائینگے ان کا کہنا تھا کہ باہمی تجارتی تعاون دونوں ممالک کیلئے مفید ثابت ہوگا ۔
اطالوی سرمایہ کاروں کو ہر ممکن تعاون فراہم کیا جائیگا: اسحاق ڈار
Dec 11, 2015