لاہور(کامرس رپورٹر) لاہور چیمبر آف کامرس اینڈ انڈسٹری اور سیالکوٹ چیمبر آف کامرس اینڈ انڈسٹری ملک کی معاشی ترقی و خوشحالی اور تاجر برادری کو درپیش مسائل کے حل کے لیے مل کر کام کریں گے۔ یہ فیصلہ لاہور چیمبر کے صدر شیخ محمد ارشد اور سیالکوٹ چیمبر کے نائب صدر سید احتشام مظہر گیلانی کے درمیان لاہور چیمبر میں ہونے والی ملاقات کے موقع پر کیا گیا۔ دونوں چیمبرز نے یہ فیصلہ بھی کیا کہ وہ تجارت و سرمایہ کاری کے مواقع پر گہری نظر رکھیں گے اور معلومات کے ساتھ ساتھ ریسرچ ورک کا تبادلہ بھی کریں گے۔ لاہور چیمبر کے صدر شیخ محمد ارشد نے اس موقع پر کہا کہ انہوں نے کہا کہ لاہور اور سیالکوٹ چیمبر اپنی اپنی جگہ بہت اہمیت کے حامل ہیں۔
لاہور اور سیالکوٹ چیمبر آف کامرس کا ریسرچ ورک کے تبادلے پر اتفاق
Dec 11, 2015