اسلام آباد (این این آئی) وزیراعظم نوازشریف کی خصوصی ہدایت پر وزیراعظم ہاﺅس میں قائم امور عامہ وشکایات ونگ کو فعال بنانے کی حکمت عملی تیار کرلی گئی فیصلہ کیا گیا ہے کہ شکایات کے اندراج کیلئے عوامی آگاہی مہم چلائی جائے گی۔ شکایات پر فوری موثر اور شفاف انداز میں عملدرآمد کیلئے سافٹ ویئرمنجمنٹ سسٹم قائم کیا جائیگا۔ یہ فیصلے وفاقی سیکرٹری پارلیمانی امور منظور احمد خان کی صدارت میں اجلاس میں کئے گئے۔ انہوں نے کہاکہ عوام اپنی درخواستیں براہ راست وزیراعظم کے نام سادہ کاغذ پر بھیجیں جو اچھی لکھی ہوئی ہونی چاہئیں یہ درخواستیں ای میل اور ڈاک کے ذریعے بھیجی جاسکتی ہیں۔ وفاقی سیکرٹری نے تمام متعلقہ حکام کو ہدایت کی کہ وہ ضلعی و ڈویژن سطح پرکھلی کچہریاں لگانے کے ساتھ ساتھ ہر محکمے میں سہولت ڈیسک قائم کئے جائیں۔
شکایات ونگ
وزیراعظم ہاﺅس میں قائم شکایات ونگ فعال بنانے کا فیصلہ، ای میل یا ڈاک کے ذریعے شکایتیں بھیجی جاسکیں گی
Dec 11, 2015