ملتان‘ لاہورکراچی کے ساحلی علاقوں، سوات، شانگلہ دیر بالا اور مالاکنڈ میں زلزلے کے جھٹکے

Dec 11, 2015

ملتان کراچی (این این آئی+ نوائے وقت رپورٹ) کراچی کے ساحلی علاقوں میں جمعرات کو دوسرے روز بھی زلزلے کے جھٹکے محسوس کئے گئے۔ امریکی جیولوجیکل سروے کے مطابق زلزلے کی شدت 4.2 جبکہ اس کی گہرائی 10کلومیٹر زیر زمین تھی۔ لوگ خوف کے باعث گھروں سے باہر آگئے اور کلمہ طیبہ کا ورد کرنے لگے۔ نوائے وقت رپورٹ کے مطابق سوات، شانگلہ، دیربالا اور مالا کنڈ میں زلزلے کے جھٹکے محسوس کئے گئے۔ زلزلے کے جھٹکے دیر اور چترال میں بھی محسوس کئے گئے۔

مزیدخبریں