پنڈی بھٹےاں (مبشر الحسن قادری سے) نواحی گاﺅں مصطفیٰ آباد کا رہائشی محمد اسلم سعودی عرب کے شہر حبا مےں معمولی تکلےف کے بعد ایک ہفتہ قبل خالق حقےقی سے جا ملا۔ اُس کی موت کی خبر سُن کر صدمہ سے اُس کے خاندان کے تےن افراد تین روز میں جاں بحق ہو گئے۔ تفصےلات کے مطابق نواحی گاﺅں مصطفیٰ آباد کے رہائشی محمد اسلم، محمد اشرف عرصہ آٹھ سال قبل سعودی عرب مےں کام کے سلسلہ مےں گئے تھے جو حبا نامی شہر مےں مستری کا کام کرتے تھے جونہی محمد اسلم کی وفات کی خبر اُن کے آبائی گاﺅں مصطفیٰ آباد تحصےل پنڈی بھٹےاں پہنچی تو پہلے اُس کے صدمہ سے اُس کی کزن نسرےن بی بی بھی جاں بحق ہو گئی اُس کے بعد اُس کی ممانی خبر سن کر چل بسی، اس کا ایک رشتہ دار رانا محمد حنےف بھی اسلم کی موت کے صدمے کو برداشت نہ کر سکا۔ سعودی عرب کے قانون کے مطابق مےت کو لانے مےں قانونی پےچےدگےوں کی وجہ سے محمد اسلم کی مےت نہ لائی گئی، اس کے ورثاءنے سعودی حکومت کو مکہ شرےف مےں دفن کرنے کی اجازت دے دی ہے۔
جاں بحق