اسلام آباد (اے پی پی) ملک میں نفاذ اسلام کے لئے سپریم کورٹ میںآئینی درخواست دائر کر دی گئی۔ جمعرات کو لال مسجد کے خطیب مولانا عبدالعزیز نے طارق اسد ایڈووکیٹ کے ذریعے دائر پٹیشن میں مو¿قف اختیار کیا ہے کہ پاکستان جغرافیائی بنیاد پر نہیں بلکہ اسلامی نظریہ کی بنیاد پر قائم ہوا ہے اور آئین میں کہا گیا کہ پاکستان ایک ایسی ریاست ہوگی جس میں مسلمانوں کو انفرادی اور اجتماعی عمل میں اس قابل بنایا جائے گا کہ وہ اپنی زندگی کو اسلامی تعلیمات کے مطابق گزار سکیں۔ آئین میں پہلے سے موجود اسلامی شقوں سمیت اسلامی نظریہ کونسل کی سفارشات پر بھی عملدرآمد کروایا جائے۔
درخواست
ملک میں اسلام نافذ کیا جائے، مولانا عبدالعزیز کی سپریم کورٹ میں آئینی درخواست
Dec 11, 2015