ایران کا گیس پائپ لائن منصوبے میں ترامیم کے بغیر مذاکرات سے انکار

Dec 11, 2015

تہران (آئی اےن پی)پاک ایران گیس پائپ لائن پر پاکستان اور ایران میں ایک بار پھر ٹھن گئی ،ایران نے گیس پائپ لائن منصوبے پر ترامیم کیے بغیر مذاکرات سے انکار کر دیا ۔غےر ملکی مےڈےا کے مطابق پاک ایران گیس پائپ لائن منصوبے میں ایک بار پھر سے تعطل پیدا ہوگیا ہے۔ ایران کی جانب سے پاکستان پر واضح کر دیا گیا ہے کہ پہلے معاہدے میں ترامیم کرلیں، مذاکرات بعد میں ہوں گے۔ پاکستان کی جانب سے ترامیم پر بحث کی درخواست بھی کر دی گئی ہے تاہم کسی قسم کی پیشرفت دیکھنے میں نہیں آئی۔ وزارت پٹرولیم کا اس حوالے سے کہنا ہے کہ مذاکرات کے حوالے سے ایران سے کئی بار درخواست کر چکے ہیں مگر ایران مذاکرات پر آمادہ نہیں۔
ایران/انکار

مزیدخبریں