وفا قی وزیر اطلاعات نے میڈیا ہاوسز کی سکیورٹی کیلئے وزرائے اعلیٰ کو خط لکھ دیا

اسلام آباد(آن لائن)وفاقی وزیر اطلاعات و نشریات پرویز رشید نے کہا ہے کہ حکومت ملک بھر میں صحافیوں اور میڈیا ہاﺅسز کو سکیورٹی فراہم کرنے کیلئے پرعزم ہے، گزشتہ روز وفاقی وزیر نے صوبائی وزراء اعلیٰ کو لکھے گئے خط میں کہا کہ وزیر اعظم ہاﺅس میں17جنوری 2015 کو ہونے والے اجلاس کے فیصلوں کے مطابق وفاقی حکومت نے میڈیا ہاﺅسز اور صحافیوں کو درپیش تمام تحفظات نمٹانے کیلئے کمیٹی قائم کر دی ہے۔کمیٹی کے اب تک 27جنوری، 2مارچ، 22مئی، 10 جولائی چار اجلاس منعقد ہوئے جس میںصوبائی محکمہ اطلاعات، داخلہ، وفاقی وزارت داخلہ، اے پی این ایس، پی بی اے، سی پی این ای اور پی ایف یو جے کے نمائندوں نے شرکت کی۔ اجلاسوں میں سکیورٹی سے متعلق اٹھائے جانیوالے اقدامات کی تفصیلات تمام متعلقہ اداروں کو بجھوائی گئی ہیں۔ ملک بھر میں میڈیا ہاﺅسز پر تسلسل سے ہونے والے حملے رپورٹ کئے گئے ہیں۔ بیان میں تمام صوبائی حکومتوں سے درخواست کی گئی ہے کہ چیف سیکرٹریز اور صوبائی پولیس آفیسرز کے ذریعے میڈیا ہاﺅسز اور صحافیوں کو ضروری سکیورٹی فرا ہم کی جائے۔
پرویز رشید خط

ای پیپر دی نیشن