40 ارب روپے کے نئے ٹیکس لگا کر حکومت نے اپنی ناکامی ثابت کردی: شجاعت

اسلام آباد / لاہور (پ ر) ق لیگ کے صدر چودھری شجاعت حسین نے کہا ہے کہ عوام پر 40 ارب روپے کے نئے ٹیکسوں کا بوجھ ڈال کر حکومت نے اپنی ناکامی ثابت کر دی۔ عوام کی محرومیوں اور مجبوریوں کے ساتھ اس سے بڑا اور کیا مذاق ہو سکتا ہے کہ یہ کہا گیا کہ اس سے عام آدمی کو کوئی فرق نہیں پڑے گا۔ ان خیالات کا اظہار انہوں نے جمعرات کو ق لیگ سندھ کی تنظیم نو کے سلسلے میں منعقدہ اجلاس سے خطاب کرتے ہوئے کیا۔ اجلاس میں ق لیگ سندھ کے نئے صدر اسد علی جونیجو کے علاوہ جنرل سیکرٹری بابو غلام سرور سیال اور دیگر عہدیداروں نے شرکت کی جن میں نومنتخب ممبر ضلع کونسل عبداللطیف رند، راکیش کمار، محمد ابراہیم قلندرانی، سینئر نائب صدر ڈسٹرکٹ ویسٹ کراچی بھی شامل تھے۔ چودھری شجاعت حسین نے کہا کہ اسد جونیجو مخلص کارکنوں کے تعاون سے پارٹی کو سارے سندھ میں متحد کریں گے۔ اسد جونیجو نے کہا کہ وہ پارٹی کو منظم، فعال اور کارکنوں کو متحد کرنے کیلئے جلد پورے سندھ کا تفصیلی دورہ کریں گے۔ چودھری شجاعت حسین نے سائیکل کے نشان پر منتخب ہونے والے ضلع کونسل کراچی کے رکن عبداللطیف رند کو مبارکباد دی۔
شجاعت

ای پیپر دی نیشن