سلمان، آصف، عامر پرعدالت محض ا خلاقیات کی بنیاد پر پابندی نہیں لگا سکتی، جسٹس عامر فاروق

اسلام آباد(صباح نیوز) سپاٹ فکسنگ میں ملوث سزا یافتہ کرکٹرز سلمان بٹ، محمد آصف اور محمد عامر پر تاحیات کھیلنے پر پابندی لگانے کی درخواست کی اسلام آباد ہائی کورٹ میں سماعت ہوئی۔ جسٹس عامر فاروق نے کمنٹیٹر احتشام الحق کی درخواست پر ریمارکس دیے کہ عدالت محض اخلاقیات کی بنیاد پر پابندی نہیں لگا سکتی۔احتشام الحق کے وکیل عمر حنیف کچھی نے مقدمے کی تیاری کے لیے مزید وقت مانگ لیا۔عدالت نے درخواست پر سماعت 14 دسمبر تک ملتوی کر دی۔

ای پیپر دی نیشن

آج کی شخصیت۔۔۔۔ جبار مرزا 

جب آپ کبھی کسی کے لیے بہت کچھ کہنا چاہ رہے ہوتے ہیں لفظ کہیں بھاگ جاتے ہیں ہمیں کوئی ایسے الفظ ملتے ہی نہیں جو اس شخصیت پر کہہ ...