پاکستان کا بیلسٹک میزائیل شاہین تھری کا کامیاب تجربہ, میزائل 2750 کلومیٹرتک ہدف کونشانہ بنا سکتا ہے:آئی ایس پی آر

پاکستان نے زمین سے زمین پر 2750 کلومیٹر تک اپنے ہدف کو کامیابی سے نشانہ بنانے والے شاہین تھری میزائل کا کامیاب تجربہ کیا، لیفٹیننٹ جنرل مظہر جمیل کا کہنا تھا کہ میزائل کا ہدف بحیرہ عرب میں تھا اور شاہین میزائل کے تجربے کا مقصد مختلف ڈیزائن اور تکنیکی پہلوؤں کا جائزہ لینا تھا۔
شاہین تھری میزائل کے تجربے کو اسٹریٹجک فورسز کے سینئر افسران، سائنسدانوں اور انجینئرز نے دیکھا۔
شاہین تھری میزائل کے کامیاب تجربے پر  صدر ممنون حسین، وزیراعظم نواز شریف اور ڈائریکٹر جنرل اسٹریٹجک پلانز ڈویژن نے سائنسدانوں اور انجینئرزکو مبارکباد دی۔

ای پیپر دی نیشن