ممبئی(آئی این پی )بھارت اور انگلینڈ کے مابین جاری چوتھے ٹیسٹ میں میزبان بھارت نے انگلش ٹیم کی پہلی اننگز 400رنز کا بھرپور جواب دیتے ہوئے کپتان ویرات کوہلی کے ناقابل شکست 147رنز کے عوض 451رنز بنا کر پہلی اننگز میں 51رنز کی برتری حاصل کرلی،بھارت کی جانب سے مرلی وجے 136،پجارا47،جدیجہ25 رنز بنا کر آﺅٹ ہوئے جبکہ ویرات کوہلی147 اور جینت یادیو 30رنز بنا کر ناقابل شکست ہیں،انگلینڈ کی جانب سے معین علی ،عادل رشید اور جوئے روٹ نے 2,2جبکہ جیک بال نے ایک وکٹ حاصل کی۔تفصیلات کے مطابق ہفتہ کو ممبئی کرکٹ اسٹیڈیم میں جاری چوتھے ٹیسٹ کے تیسرے روز بھارت نے اپنے دوسرے دن کے سکور ایک وکٹ کے نقصان پر 146رنز اننگز کاآغاز کیا تیسرے دن کا کھیل ختم ہونے تک بھارت نے انگلش ٹیم کی پہلی اننگز 400رنز کا بھرپور جواب دیتے ہوئے کپتان ویرات کوہلی کے ناقابل شکست 147رنز کے عوض 451رنز بنا کر پہلی اننگز میں 51رنز کی برتری حاصل کرلی۔
،بھارت کی جانب سے مرلی وجے 136،پجارا47،جدیجہ25 رنز بنا کر آﺅٹ ہوئے جبکہ ویرات کوہلی147 اور جینت یادیو 30رنز بنا کر ناقابل شکست ہیں،انگلینڈ کی جانب سے معین علی ،عادل رشید اور جوئے روٹ نے 2,2جبکہ جیک بال نے ایک وکٹ حاصل کی۔(خ م)