اسلام آباد(سپورٹس رپورٹر)دوسری بینظیر بھٹو شہید ٹینس چیمپئن شپ کے مینز سنگلز میں عقیل خان اورشہزاد خان نے ،لیڈیز سنگلز میں عشنا سہیل اور ماہین آفتاب نے ،جونیئرانڈر۔18 میں امان عتیق نے اوربوائز انڈر۔14میں محمد شعیب اور حمزہ بن ریحان نے فائنل کیلئے کوالیفائی کر لیا جبکہ بوائز انڈر۔10کا ٹائیٹل حامد اسرارنے اور 45سال سے زائد سینئر زڈبلزکا ٹائیٹل رشید ملک اور حمید الحق پر مشتمل جوڑی نے حاصل کر لیا۔اسلام آباد ٹینس کمپلیکس اسلام آباد میں جاری مذکورہ ٹورنامنٹ میں مینز سنگلز کے پہلے سیمی فائنل میں عقیل خان نے احمد چوہدری کو جبکہ دوسرے سیمی فائنل میں شہزاد خان نے ایک سخت مقابلے کے بعد مزمل مرتضٰی کو شکست دیکر فائنل کیلئے کوالیفائی کر لیا۔لیڈیز سنگلز میں عشنا سہیل پہلے ہی سارہ محبوب کو شکست دیکر فائنل میں جگہ بنا چکی ہیں جبکہ لیڈیز سنگلز کے دوسری سیمی فائنل میں ماہین آفتاب نے سارہ منصور کو ہرا کر فائنل میں جگہ بنا لی ۔جونیئرانڈر۔18کے پہلے سیمی فائنل میں امان عتیق نے صاحبزادہ محمد علی کو سے ہرا کر فائنل میں جگہ بنا لی۔ چیمپئن شپ کا فائنل میچ آج اتوار کو ایک بجے دن شروع ہوگا۔ اختتامی تقریب چار بجے شام ہو گی جس کے مہمان خصوصی وزیر اعلیٰ سندھ سید مراد علی شاہ ہوں گے۔
بینظیر بھٹو شہیدٹینس چیمپئن شپ کا فائنل آج کھےلا جائے گا
Dec 11, 2016