سندھ اسمبلی میں غیراسلامی بل کی منظوری تسلیم نہیں، تحریک چلائینگے: حافظ سعید

لاہور (خصوصی نامہ نگار) جماعت الدعوة نے کشمیر میں جاری ریاستی دہشت گردی اورسندھ اسمبلی میں پاس کردہ متنازعہ بل کیخلاف لاہور، مظفر آباد، کراچی، حیدر آباد اور کوئٹہ میں احتجاجی پروگراموں کا اعلان کردیا۔ جلسوں و کانفرنسوںمیں ملک بھر کی سیاسی، مذہبی و کشمیری قیادت شریک ہوگی۔ 15 دسمبر کو مظفر آباد میں کشمیر کانفرنس، 16دسمبر کو ناصر باغ لاہور میں سقوط مشرقی پاکستان کانفرنس ہوگی۔ 18 دسمبر کو کراچی میں سندھ اسمبلی کے متنازعہ بل کیخلاف جلسہ، 19 دسمبر کو حیدر آباد اور 21 دسمبر کو کوئٹہ میں بھی بڑے جلسے ہوں گے۔ جماعة الدعوة کے امیر حافظ محمد سعید کی زیرصدارت اجلاس میں مسئلہ کشمیر، سندھ اسمبلی کے متنازعہ بل اور ہندوستان کی آبی دہشت گردی جیسے موضوعات پر ملک گیر تحریک بھرپور انداز میں جاری رکھنے کے فیصلے کئے گئے ۔ حافظ سعید نے کہاکہ بھارت کشمیریوں کی مضبوط تحریک آزادی سے سخت پریشان ہے۔ اسے خطرہ ہے کہ جس دن کشمیر اسکے ہاتھ سے نکل گیا بھارت کیلئے اپنا وجود برقرار رکھنا بھی مشکل ہوجائیگا اسلئے وہ اسرائیل سے معاہدے کر کے اسلحہ کے انبار لگا رہا ہے۔ اسلام اور مسلمانوں کے دشمن یہ دونوں ملک مل کر وطن عزیز پاکستان کیخلاف سازشیں کر رہے ہیں لیکن اس پر پریشان ہونے والی کوئی بات نہیں۔ اسلام اور مسلمانوں کو اللہ تعالیٰ مضبوط و مستحکم کررہا ہے۔ پاکستان کے استحکام اور بقا کے کیلئے کشمیر کو بھارت کے غاصبانہ قبضہ سے چھڑانابہت ضروری ہے۔ کشمیر کے بغیر پاکستان نامکمل ہے، پاکستانی قوم شہدائے کشمیر کی قربانیاں رائیگاں نہیں جانے دیگی، انہوں نے کہا کہ سندھ اسمبلی میں حالیہ بل کی منظوری کو کسی صورت تسلیم نہیں کیا جاسکتا۔ جماعةالدعوة دوسری جماعتوں کو ساتھ ملا کر اس بل کی منظوری کیخلاف تحریک چلائیگی اور اس کیلئے ہمیں اعلیٰ عدالتوں میں بھی جانا پڑا تو جائیں گے۔حقیقت یہ ہے کہ اللہ کے دشمنوں کو سندھ میں پھیلتی ہوئی اسلام کی دعوت برداشت نہیں ہو رہی۔ غیراسلامی بل پر خاموشی اختیار کی گئی تو کل کو کوئی نیا بل آجائیگا۔
حافظ سعید

ای پیپر دی نیشن

میں نہ مانوں! 

خالدہ نازش میری سکول کی ایک دوست کو ڈائجسٹ پڑھنے کا بہت شوق تھا ، بلکہ نشہ تھا - نصاب کی کوئی کتاب وہ بے شک سکول بستے میں رکھنا ...