ملکو کی دورہ یورپ سے واپسی پیرس میں گانے کی ویڈیو شوٹ

لاہور (کلچرل رپورٹر) معروف فوک گلوکار ملکو یورپ کے دورے سے وطن واپس پہنچ گئے۔ انہوں نے یورپ کے دورے کے دوران پیرس میں ایک میوزک ویڈیو ’’یاراں دے یار‘‘ بھی شوٹ کیا ہے جس میں غیر ملکی ماڈلز نے ماڈلنگ کی ہے اس ویڈیو کی ڈائریکشن قیصر ندیم گڈو نے دی ہیں ملکو نے کہا ہے کہ یہ ویڈیو بہت جلد مختلف ٹی وی چینلز سے آن ائر جائے گی۔

ای پیپر دی نیشن