لندن (سپورٹس ڈیسک) کامیاب باکسر عامر خان کی اہلیہ فریال مخدوم طویل عرصے سے خبروں کی سرخیوں میں موجود ہیں، جس کی وجہ ان کا اپنے سْسرال پر ظلم کرنے اور عامر خان کے ساتھ ان کی شادی شدہ زندگی خراب کرنے کا الزام لگانا ہے۔یہ تمام صورتحال اس وقت اور خراب ہوگئی جب کئی اخبارات اور ویب سائٹس نے ایسی خبریں شائع کرنا شروع کردی کہ تمام جھگڑا صرف ایک پبلسٹی سٹنٹ تھا جس کی وجہ یہ ہے کہ فریال مخدوم اور عامر خان بہت جلد ایک ریائلٹی شو کی میزبانی کرنے جارہے ہیں۔ فریال مخدوم نے میڈیا رپورٹس کی سختی سے تردید کی ہے۔
رائلٹی شو میں شرکت کیلئے سسرال پر الزام لگانے کی خبر بے بنیاد ہے : اہلیہ باکسر عامر خان
Dec 11, 2016