لاہور(سپورٹس رپورٹر) جامعہ انوار مدینہ کے زیر اہتمام عالمی محفل حسن قرآت کا انعقاد 12 ربیع الاول بروز پیر کو منعقد ہوگی جس میں پاکستان سمیت آٹھ ممالک کے عالم السلام کے عظم قرآ حضرات شرکت کرینگے۔ ریلوے گریفن گراونڈ مغلپورہ میں الحاج صوفی شوکت علی قادری کے زیر سرپرستی منعقد ہونے والی محفل حسن قرآت کا آغاز بعد نماز ظہر شروع ہوگا محفل میں مصر سے قاری السید السید سعید، بھارت سے قاری محمد یوسف، بنگلہ دیش سے شیخ ابوکلام محمد فیروز، ترکی سے قاری شیخ محمد ہاشم بلیر، انڈونیشیا سے قاری محمد قادر سمدی، امریکہ سے الحاج نور محمد جرال، ایران سے قاری شیخ محمد گندم نجاد طوسی جبکہ پاکستان سے قاری صداقت علی شریک ہونگے۔