نواز شریف ہر میدان میں سرخرو ہونگے: خواجہ خرم

Dec 11, 2016

لاہور ( پ ر) مسلم لیگ ن کے رہنما خواجہ خرم سید نے کہا ہے کہ نواز شریف عوامی خدمت کی بدولت ہر میدان میں سرخرو ہوں گے۔ مخالفین کو منہ کی کھانی پڑے گی۔ نواز شریف کا ایجنڈا ملک کی ترقی اور عوامی خدمت ہے۔ مخالفوں کے پاس شور شرابے کے سوا کچھ نہیں رہ گیا۔ مسلم لیگ ن کی حکومت اپنے منشور کا ہر وعدہ پورا کر رہی ہے۔ نواز شریف کی پالیسیوں کی بدولت مہنگائی، لوڈشیڈنگ کم ہوئی۔ عوام کا حکومت پر اعتماد بڑھا ہے۔ حکومت نے ترقیاتی منصوبوں کے ریکارڈ قائم کئے ہیں جس کی بدولت معاشی سرگرمیوں میں بیش بہا اضافہ ہوا ہے ترقی کا سفر جاری رہے گا 2018 کے الیکشن میں عوام شور شرابہ پارٹی کو ووٹ کی طاقت سے خاموش کر دیں گے۔

مزیدخبریں