لاہور (پ ر) بانی و مہتمم جامع مسجد و مدرسہ حلیمہ سعدیہ چوہان روڈ مولانا منسوب رحیمی نے کہا ہے کہ نبی کریمؐ رحمت العالمین ہیں آپ کی سیرت انسانیت کی رہنمائی کیلئے بہترین نمونہ ہے اللہ تبارک تعالیٰ نے آپؐ کی شان بلند فرمائی ہے انسانیت آج مسائل کا شکار ہے نبی رحمت نے ان تمام کا حل 1400 سال پہلے دیدیا تھا۔ آج ہم اسوہ حسنہ کو چھوڑ دینے کی وجہ سے خوار ہیں دنیا میں امن اور سلامتی کیلئے اسلامی تعلیمات اور سیرت رسولؐ کو اپنانا ناگزیر ہے آپؐ کی آمد انسانوں کیلئے اللہ تبارک تعالیٰ کا خصوصی انعام او رحمت ہے۔