کراچی آپریشن آخری دہشت گرد کے خاتمے اور مکمل امن تک جاری رہیگا: مراد علی شاہ

Dec 11, 2016

کراچی(سٹاف رپورٹر) وزیراعلیٰ سندھ مراد علی شاہ نے کہا ہے کہ کراچی آپریشن کی آخری دہشت گرد کے خاتمے اور مکمل امن تک جاری رہیگا، کراچی میں جمعہ کو کچھ لوگ شرارت کرنا چاہتے تھے جن پر قابو پالیا۔ دھابیجی پر 100 ایم جی ڈی کے پمپنگ سٹیشن کا سنگ بنیاد رکھنے کے بعد تقریب سے خطاب کرتے ہوئے سندھ کے وزیر اعلیٰ مراد علی شاہ کا کہنا تھا کہ شہر قائد میں امن وامان قائم کرنے کے لئے آپریشن شروع کیا گیا اور اس کے بہترین نتائج حاصل ہوئے گزشتہ روز بھی چند لوگوں کی وجہ سے صورتحال خراب کرنے کی کوشش کی گئی لیکن فورسز کی بروقت کارروائی کے ذریعے کشیدہ حالات پر قابو پالیا گیا۔ مراد علی شاہ کا کہنا تھا کہ جمہوری جماعتوں کو سیاست کرنے کا مکمل حق حاصل ہے اور جو بھی سیاسی جماعت قانون کے دائرے میں رہتے ہوئے کام کرے گی اسے کام کرنے دیں گے اور تعاون بھی کریں گے لیکن اگر کسی نے قانون ہاتھ میں لینے کی کوشش کی تو اس کے خلاف کارروائی بھی سخت ہوگی۔

مزیدخبریں