اوکاڑہ: ڈسرکٹ بار ایسوسی ایشن میں پہلی خاتون سمیت چھ 6 اوتھ کمشنر تعینات

Dec 11, 2016

اوکاڑہ(نامہ نگار)ڈسٹرکٹ بار ایسوسی ایشن اوکاڑہ میں صائمہ رشید سمیت چھ وکلاء اوتھ کمشنر تعینات کردئیے گئے۔ مس صائمہ رشید ایڈووکیٹ پہلی خاتون اوتھ کمشنر بن گئیں۔ تفصیلات کے مطابق ڈسٹرکٹ بار ایسوسی ایشن اوکاڑہ کی تاریخ میں پہلی بار کسی خاتون کو اوتھ کمشنر کے عہدہ پرمس صائمہ رشید ایڈووکیٹ ہائیکورٹ کوتعینات کر دیا گیا۔ انکے عہدے کی مدت تین سال ہوگی جبکہ ضلع اوکاڑہ سے ہی تعلق رکھنے والی خاتون وکلاء مس صائمہ رانی ،مس ساجدہ لطیف ،مس نائلہ حمید ،محمد عظیم ،آصف محمود ایڈووکیٹس کو بھی اوتھ کمشنر تعینات کر دیا گیا ہے ۔

مزیدخبریں