ہنگو (نامہ نگار) اورکزئی ایجنسی میں سکیورٹی فورسز نے کارروائی کر کے کوئلے کی کان سے بھاری مقدار میں بم، مشین گن اور راکٹ لانچر برآمد کر لئے۔ کان کے مالک رشید حسن کو موقع پر گرفتار کر کے تفتیش کے لئے نامعلوم مقام پر منتقل کر دیا۔ اسلحہ میں 23 عدد ہینڈ گرنیڈ، آر پی جی سیون کے 116 عدد بم، 14 ایم ایم کے 17 عدد بم، ایئر کرافٹ گن 2 عدد، راکٹ لانچر 1 عدد، 12.7 گن 1 عدد، 14.5 گن 1 عدد، 75RR گن 1 عدد، 82MM گن 1 عدد، 12.7 کے 84 باکس برآمد کر لئے ہیں۔
ہنگو، سکیورٹی فورسز کی کارروائی، 23 دستی بم، مشین گن، راکٹ لانچر برآمد
Dec 11, 2016