حکومت نے عید میلادالنبیﷺ کے موقع پر ملک بھر میں لوڈشیڈنگ نہ کرنے کا اعلان کر دیا۔ وزارت پانی و بجلی کی جانب سے جاری بیان میں کہا گیا ہے کہ ملک بھر میں آج کی رات اور پیر کو کہیں لوڈشیڈنگ نہیں کی جائے گی۔ وزارت کے مطابق لوڈشیڈنگ نہ کرنے کا مقصد ہے کہ عوام عید میلاد النبیﷺ عقیدت و احترام کے ساتھ منا سکیں۔ ذرائع کے مطابق وزارت پانی و بجلی نے تمام ترسیلی کمپنیوں کو بجلی کی بلاتعطل فراہمی یقینی بنانے کی ہدایات جاری کر دی ہیں۔
حکومت کا عید میلاد النبی پر لوڈشیڈنگ نہ کرنے کا اعلان
Dec 11, 2016 | 19:37