پانچ ماہ کے دوران ترسیلات زر میں 19 کروڑ ڈالر کی کمی آئی: سٹیٹ بنک

Dec 11, 2016 | 19:53

ویب ڈیسک

بیرون ملک مقیم پاکستانیوں کی جانب سے سال کے پہلے پانچ ماہ میں ترسیلات زر کی آمد میں کمی ہوئی۔ سٹیٹ بنک کی جانب سے جاری کردہ اعداد و شمار کے مطابق ابتدائی پانچ ماہ میں ترسیلات زر میں 19 کروڑ ڈالر کی کمی آئی ہے، جولائی تا نومبر ترسیلات زر7 ارب 87 کروڑ ڈالر رہیں۔ اعداد وشمار کے مطابق گزشتہ مالی سال اسی مدت میں 8 ارب ڈالر سے زیادہ رقوم آئیں، اکتوبر کے مقابلے میں نومبر میں 3.63 فیصد زیادہ رقوم آئیں۔

مزیدخبریں