قوم مخالفین کے شر سے واقف ہے‘ بہکاوے میں نہیں آئے گی‘ شاہ محمد شاہ

کراچی ( اسٹاف رپورٹر) مسلم لیگ (ن) کے مرکزی رہنماء و سینیٹر سلیم ضیاء ایڈوکیٹ نے شاہ محمد شاہ کو سندھ کا جنرل سیکریٹری نامزد ہونے پر ان کے اعزاز میں اپنی رہائش گاہ پر پُرتکلف ظہرانہ دیا ۔ اس موقع پر شاہ محمد شاہ نے اپنے خطاب میں کہا کہ جو قائد میاں محمد نواز شریف نے میرے کندھوں پر ذمہ داری عائد کی ہے میں اُسے آپ کے تعاون سے سرانجام دونگا ۔ کارکنان مایوسی کا شکار نہ ہوں جلد میاں محمد نواز شریف سندھ کے مختلف شہروں کا دورہ کرینگے۔ مخالفین جتنے اتحاد بنالیں قوم ان اتحادوں کے شر سے واقف ہے یہ اتحاد صرف کرپشن اور ذات کے فائدے کیلئے ہیں ۔ قوم 2018؁ء کے الیکشن میں مسلم لیگ (ن) مخالفین کا سیاسی جنازہ نکال دے گی ۔ شاہ محمد شاہ نے سلیم ضیاء ایڈوکیٹ کا کا شکریہ ادا کیا ۔ اس موقع پر علی اکبر گجر ، حاجی صالحین تنولی، سید منور رضا، اسلم گبول، ناصر الدین محمود، خالد حسین شیخ، غلام مصطفی ایڈوکیٹ، ازہر شاہ ہمدانی، امان آفریدی، سلطان بہادر، اسلم خٹک، قاضی زاہد، حاجی پرویز تنولی، سعید تنولی، حنیف خان، نعمان مورس تنویر، ملک نذر عباس، رشید تنولی، عبدالرحمن، امان اللہ، نور محمد، شاہد رانا، چیئرمین فردوس خان، حاجی سلمان مندرا، نادر حسین ایڈوکیٹ، حاجی محمد بشیر خان ودیگر کی آمد پر شکریہ ادا کیا اور کہا کہ پاکستان مسلم لیگ (ن) کی حکومت آئندہ عام انتخابات میں بھاری مینڈیٹ کے ساتھ چاروں صوبوں میں حکومت بنائیگی جو ترقی ان چار سالوں میں ہوئی ہے ماضی میں اسکی مثال نہیں ملتی۔ 

ای پیپر دی نیشن