کراچی ایکسپو سینٹر میں کتب میلے کا چوتھا روز، شہر امڈ آیا

کراچی (نیوز رپورٹر) شہریوں نے کتاب دوستی کا ثبوت دے دیا، کراچی ایکسپو سینٹر میں جاری تیرہویں عالمی کتب میلے کے چوتھے روز شہر اُمڈ آیا ، لوگوں کی آمد کے تمام ریکارڈ ٹوٹ گئے۔اتوار کے روز 2لاکھ سے زائد افراد کی آمد، بچوں کی تھری ڈی فلیش کارڈ اسٹالز پر رش، لاکھوں روپوں کی بچوں کی کہانیوں، ناولز، ڈرامہ ، امور خانہ داری اور تاریخی واقعات پر مشتمل کتب کی ریکارڈ توڑ فروخت۔ محتاط اندازے کے مطابق ڈھائی لاکھ سے زائد کتب فروخت ہوئیں۔ ہفتہ وار تعطیل کے باوجود درجنوں اسکولز ، کالجز، مدارس اور جامعات، بالخصوص فورسز کے اسکولز جس میں کیڈٹ کالج گڈاپ نمایاں تھا نے اس کتب میلے میں بڑی تعداد میں شرکت کی۔ پاکستان اینڈ بک سیلرز ایسو سی ایشن اور نیشنل بک فاﺅنڈیشن کے باہمی اشتراک سے جاری اس کتب میلے میں شہریوں کا اُمڈ آنا علم دوستی کا ثبوت دیا ۔ تعطیل کے روز فیملیز نے بڑی زیادہ تعداد میں شرکت کی مختلف پبلیشرز کی جانب سے منعقدہ کوئز مقابلوں او ر لکی ڈرا میں بچوں نے بڑھ چڑھ کر حصہ لیا ۔ بک فیئر میں پبلیشر کی جانب سے بچوں کے لیے تھری ڈی فلیش کا متعارف کروایا گیا جس پر بچوں کا خصوصی رش نظر آیا۔ اس کے علاوہ نمائش میں آنے والے بچوں نے اردو اور انگریزی زبان میں کہانیوں کی کتب میں دلچسپی دیکھائی جبکہ خواتین و مرد حضرات نے ریکارڈ ناولز، ڈرامہ ، امور خانہ داری اور تاریخی واقعات پر مشتمل ریکارڈ توڑ کتب خریدیں۔شام کے اوقات میں ایکسپو کی پارکنگ فُل ہونے کے باعث باہر روڈ پر لوگوں کو کار و موٹر سائیکل پارک کرنی پڑی۔ویلکم بک پورٹ کے ڈائریکٹر اصغر زیدی کا کہنا تھا کہ پچھلے سال سے زیادہ شہری ایکسپو آئے ہیں یہ دیکھ کر اچھا لگا کہ خواتین کی بڑی تعداد ایکسپو سینٹر آئی خواتین نے بچوں کو بھی کتب دلائیں۔ عالمی کتب میلے کے کوآرڈینیٹر ز شیخ عالمگیر اور طہٰ جمال کے مطابق اسکولز ، کالجزاور جامعات کی بسوں اور پرائیوٹ گاڑیوں کی بڑی تعداد کی وجہ سے ایکسپو سینٹر کا پارکنگ ایریا کی جگہ بھر چکی ہے لوگ اپنی گاڑیاں باہر پارک کر کے آرہے ہیں۔ ایکسپو سینٹر کے آس پاس شاہراہوں پر پارکنگ کے باعث ٹریفک جام بھی ہوگیا۔عالمی کتب میلے میں معروف سماجی ، ادبی، سیاسی شخصیات نے دورہ کیا۔ جن میں ایم کیوایم کے سربراہ فاروق ستار، ایم کیو ایم کے رابطہ کمیٹی کے رکن امین الحق، ایم کیو ایم کے ایم این اے شیخ صلاح الدین ، ڈاکٹر ادیب رضوی، کلکٹر کسٹم آصف مرغوب صدیقی، سینئر صحافی مجاہد دہلوی، ایم کیو ایم کے ایم پی اے سردار احمداور دیگر معروف شخصیات شامل تھیں۔فاروق ستار نے عالمی کتب میلے کے دوران شہریوں سے گھل مل گئے اور لوگوں نے فاروق ستار کو اپنے درمیان دیکھ کر سیلفیاں بھی بنوائیں۔ اس موقع پر فاروق ستار نے میڈیا سے گفتگو کرتے ہوئے کہا خالی ذہن شیطان کا کارخانہ ہوتا ہے ذہنی نشوونما کے لیے کتابوں سے محبت کرنی چاہیے۔

کتب میلہ

ای پیپر دی نیشن