لنڈا بازاروں میں گرم کپڑوں کی دکانوں‘ سٹالوں اور ریڑھیوں پر خریداروں کا رش

راولپنڈی (نوائے وقت رپورٹ) ’’ہم آ گئے تو گرمئی بازار دیکھنا‘‘ … کے مصداق سردی کی شدت میں اضافے کے ساتھ اتوار کو شہر اور کینٹ کے لنڈا بازاروں میں گرم کپڑوں کی دکانوں‘ سٹالوں اور ریڑھیوں پر خریداروں کا بہت رش رہا۔ مقامی لوگوں کے علاوہ گردو نواح کے علاقوں کے غریب‘ سفید پوش اور ملازمت پیشہ طبقہ نے امپورٹڈ اور پرانے کپڑوں بالخصوص کوٹ‘ جیکٹس‘ جرسی‘ کمبل کی خریداری کے لئے ان بازاروں کا رخ کر لیا تھا کھوئے سے کھوا چھنتا رہا۔ مردوں کے علاوہ خواتین نے بڑی تعداد میں خریداری کی۔ 

ای پیپر دی نیشن