کشمیریوں پر بھارتی ظلم و تشدد انسانی حقوق کے اداروں پر سوالیہ نشان ہے

Dec 11, 2017

اسلام آباد ( وقائع نگار خصوصی) )جماعۃ الدعوۃ اسلام آباد کے مسئول شفیق الرحمان نے انسانی حقوق کے عالمی دن کے موقع پر اپنے ایک پیغام میں کہا ہے کہ بھارتی فوج کشمیر میں سب سے زیادہ انسانی حقوق کی پامالیاں کر رہی ہے ۔کشمیریوں پر ہونے والا بھارتی ظلم و تشدد انسانی حقوق کے عالمی اداروں پر سوالیہ نشان ہے ،دنیا میں سب سے پہلے انسانی حقوق کی بات اسلام نے کی،حضرت محمدﷺ نے خطبہ حجۃالوداع کے موقع پر دنیا میں سب سے پہلے انسانی حقوق کا چارٹر پیش کیا،جس کے مطابق تمام انسان برابر ہیں کسی کو دوسرے کسی انسان پر کوئی برتری حاصل نہیں، شفیق الرحمان نے کہاکہ انسانی حقوق کے لئے کام کرنے والے بڑے بڑے اداروں کو کشمیر ،فلسطین اور برما میں انسانی حقوق کی خلاف ورزیاں کیوں نظر نہیں آتیں۔
اسلام آباد (وقائع نگار خصوصی )اسلام نے سب سے زیادہ حقوق انسانوں کو دئیے ہیں۔اسلام برابری کی سطح پربنیادی انسانی حقوق کے احترام اور تحفظ کا درس دیتا ہے۔اسلام میں میثاق مدینہ اور خطبہ حجۃ الوداع انسانی حقوق کی ترویج ،رواداری اور برداشت کی شاندار مثال ہے۔ یہ بات پاکستان علماء کونسل کے چیئرمین اور ممبر اسلامی اسلامی نظریاتی کونسل صاحبزادہ زاہد محمود قاسمی ،مولانا عبید الرحمن ضیائ،پیر جی خالد قاسمی،مولانا یار محمدعابد،مرکزی سیکرٹری جنرل مولانا محمد شاہ نواز فاروقی،مولانا شبیر احمد عثمانی،حافظ محمد شعبان ،حافظ شعیب الرحمن ،مولانا خالد سرفرازی،حافظ محمد طیب قاسمی،علامہ یونس حسن نے عالمی یوم انسانی حقوق کے موقع پر اپنے مشترکہ بیان میں کہی۔انہوں نے کہا کہ معاشرتی ناانصافیوں اور تعصبات کے خاتمہ کیلئے عملی اقدامات کرنے ہوں گے۔

مزیدخبریں