کلرکہار(نامہ نگار) کلرکہار میں سیر کی غرض سے آئی ہوئی اسلامک انٹرنیشنل یونیورسٹی اسلام آباد کی تین طالبات جن میں ماریہ خالد، زہرا اشفاق اور بینش رباب ہوائی جھولے سے گر کر شدید زخمی ہوگئیںجن کو فوری طو ر ٹراما سنٹر کلرکہار اور بعد میں اسلام آباد منتقل کر دیا گیا ۔گرنے کی اطلاع ملتے ہی اسسٹنٹ کمشنر کلرکہار عبد الماجد موقع پر پہنچ گئے اور تمام واقعات کا جائز ہ لینے کے بعد تھانہ کلرکہار میں ذمہ دار افراد کے خلاف درخواست دے دی جس پر تھانہ کلرکہار نے انفورسمنٹ انسپکٹر فخر عباس اور جھولا مالکان محمد ادریس اور محمد اختر کے خلاف مقدمہ در ج کر کے انفورسمنٹ انسپکٹر فخر عباس کو گرفتار لیا ۔ جھولے سے طالبات کے گرنے کے واقع کے دوسرے دن ضلعی انتظامیہ ان ایکشن ،افسران ذمہ داری ایک دوسرے پر ڈالنے لگے ۔اے ڈی سی جی چکوال شجاع قطب بھٹی نے اے سی کلرکہار ،انچارج سول ڈیفنس طالب کے ہمراہ پکنک سپاٹ کلرکہار کا دورہ ،تمام جھولے اور کشتی رانی سیل ،متعلقہ جھولے والے کے پاس کوئی فٹنس سرٹیفیکیٹ موجو د نہ تھا ۔