لاہور(سپورٹس رپورٹر) دسمبر پولو کپ 2017ء کا فائنل یونائیٹڈ سنیکس نے اضافی وقت میں ہنڈا چناب کو شکست دے کر جیت لیا۔ لاہور پولو کلب میں چھ گول ٹورنامنٹ دسمبر کپ کا فائنل دیکھنے کیلئے تماشائیوں کی ایک بڑی تعداد بھی موجود تھی۔ فائنل میچ یونائیٹڈ سنیکس اورہنڈا چناب کے درمیان کھیلا گیا جو چار چکروں میں برابر رہا۔ اضافی پانچویں چکر کے چوتھے منٹ میں یونائیٹڈ سنیکس کی طرف سے اعظم حیات نون نے خوبصورت فیلڈ گول کرکے اپنی ٹیم کو 7-6 سے میچ جتوا دیا۔ فاتح ٹیم کی طرف سے حسام علی حیدر نے چھ خوبصورت گول کیے جبکہ فیصلہ کن گول اعظم حیات نون نے کیا۔ ہنڈا چناب کی طرف سے بلال حئی نے پانچ گول سکور کیا۔ ادھر سب سڈری فائنل میں پورشے کی ٹیم نے نیوایج کو ہرا کر تیسری پوزیشن حاصل کی۔