تنظیم السعید کا مقصد غریب ونادار مریضوں کو علاج معالجے کی مفت سہولیات کی فراہمی یقینی بنانا ہے: احمد سعید کاظمی

Dec 11, 2017

ملتان( نامہ نگار خصوصی) نتظیم السعید کے صوبائی صدر سید احمد سعید کاظمی نے کہا ہے کہ تنظیم السعید کا مقصد غریب ونادار مریضوں کو علاج معالجے کی مفت سہولیات کی فراہمی کو یقینی بنایا ہے۔ ان خیالات کااظہار انہوں نے تنظیم السعید ملتان سٹی کے زیراہتمام الاحمد میموریل فری کلینک نزد سٹی اسٹیشن پر الٹر ا ساؤنڈ کیمپ کی افتتاحی تقریب سے خطاب کرتے ہوئے کیا جس میں سٹی صدر محمد بلال، محمد رمضان سعیدی، شہزاد علی بھی موجود تھے۔

مزیدخبریں