لاہور (پ ر) سابق ڈپٹی اٹارنی جنرل آف پاکستان شیخ انوارالحق نے قائداعظم کے مجسمے کو لندن میں میوزیم میں نصب کرنے کا خیرمقدم کرتے ہوئے کہا ہے کہ اگر ایک اور مجسمہ لندن کے تاریخی مادام تساؤ میں بھی رکھا جائے تو اس سے پاکستانی عوام کو بہت خوشی ہوگی۔ انہوں نے کہا کہ مادام تاسود میں دنیا بھر کی اہم شخصیات کے مجسمے نصب ہیں جن میں ملکہ الزبتھ‘ نہرو گاندھی‘ اندراگاندھی و دیگر ممالک کے سربراہان شامل ہیں۔ وہاں رکھے گئے مختلف شخصیات کے مجسموں میں قائداعظم کسی بھی طور کم نہیں ہے۔